مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول کے آخری دن "بھاگ اونتی بھاگ" ڈرامہ پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ بھوپال تھیٹر کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ Urdu Drama Festival Ends In Madhya Pradesh
پروگرام کے آغاز میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت بہادر نے کہا کہ اردو اکیڈمی کا مقصد دیگر زبانوں میں لکھے جارہے ہیں ادب اور دیگر اصناف کا اردو زبان میں ترجمہ کرنا ہے۔ اس سے اردو زبان جاننے والوں کو دیگر زبانوں میں ہونے والے ادبی اور فنی تبدیلیوں کا علم ہوتا ہے اور اس سے زبان مضبوط ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا ڈرامہ یوگیش سومن کے مراٹھی ڈرامہ "لگین گھائی" کا ہندی/ اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ پروین مہو والے اور راجیو ورما نے کیا ہے۔ اس ڈرامہ میں دکھایا گیا کہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کو اپنی روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے بڑی مشقت کرنی پڑتی ہے، ایسے میں اگر کسی بڑی بیماری پر جمع رقم خرچ ہو جاتی ہے، تب انسان پریشان ہو کر ایسے فیصلے لے لیتا ہے جس سے حالات مختلف ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Responsibility for Promotion of Urdu: اردو اداروں کی زبوں حالی کب ختم ہوگی؟
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی مسلسل اردو زبان کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہے تاکہ ریاست میں اردو پڑھنے پڑھانے والوں میں اردو زبان کو فروغ دینے کا جزبہ پیدا ہو۔