ETV Bharat / bharat

رامپور: شمسی گرلز انٹر کالج کی طالبات نے تمثیلی مشاعرہ پیش کیا - رامپور ضلع میں اردو کے فروغ کے لیے مشاعرہ

رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ذائقہ رامپور پروگرام میں تمثیلی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس میں شمسی گرلز انٹر کالج کی طالبات نے معروف شعراء کا کلام پیش کر کے اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

شمسی گرلز انٹر کالج کی طالبات نے تمثیلی مشاعرہ پیش کیا

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 5:15 PM IST

اترپردیش کے ضلع رامپور میں انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ذائقہ رامپور پروگرام میں تمثیلی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شمسی گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ملک کے معروف شعراء کرام کے کردار میں ان کے کلام پڑھے۔

شمسی گرلز انٹر کالج کی طالبات نے تمثیلی مشاعرہ پیش کیا

رامپور ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ذائقہ رامپور پروگرام میں تمثیلی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شمسی گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ملک کے معروف شعراء کرام کے شعر پڑھ کر اپنی ادبی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تمثیلی مشاعرے کا باقاعدہ آغاز نعت سے کیا گیا۔ طالبہ سمرین نے معروف شاعر اظہر عنایتی رامپوری کا کردار ادا کرکے اپنی مترنم آواز میں ان کا نعتیہ کلام پیش کیا۔

نعتیہ کلام کے بعد یکہ بعد دیگر شاعر و شاعرہ نے معروف شعراء کرام کے کلام پیش کیے۔ شعر و سخن کی اس محفل میں شامل کمشنر آنجنی کمار سنگھ اور ضلع انتظامیہ روندر کمار ماندڑ سمیت شہر کی معزز شخصیات نے شرکت کر داد و تحسین سے نوازا۔

مزید پڑھیں: گیا : نابینا بزرگ کے ہاتھوں تحریرکردہ قرآن کا نسخہ توجہ کا مرکز

اردو زبان کی ترقی اور اس کو فروغ کے لئے نئی نسل کی اردو ماحول میں نشونما بے حد ضروری ہے۔ اس کے لئے شعر و سخن کی محفلیں اور مشاعرے کافی سود مند ثابت ہوتے رہے ہیں۔ شمسی گرلز انٹر کالج کی درس و تدریس کے ساتھ ہی طالبات کے اندر ادب و سخن کا ذوق پیدا کرنے کی کوشش کی لوگوں نے ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.