ETV Bharat / bharat

Lucknow Book Fair: کتاب میلہ میں اردو کی نادر و نایاب کتابیں رعایتی قیمت پر دستیاب - उर्दू पुस्तक

لاک ڈاؤن اور کووڈ ایک طرف جہاں پبلیشرز اور کتاب فروشوں کی مالی حالت پر سخت اثر ڈالا، وہیں عوام کی دسترس سے کتابوں کو دور کر دیا تھا لیکن اب دوسری لہر کے بعد لکھنو میں پہلی بار کتاب میلہ کا انعقاد ہوا جس میں کوشش ہے کہ عوام کا رشتہ کتابوں سے بحال کیا جائے۔

urdu books available at discounted price at lucknow book fair

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 3:37 PM IST

Updated : Oct 9, 2021, 4:56 PM IST

لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں واقع موتی محل لان میں ہر برس قومی کتاب میلہ کا انعقاد ہوتا تھا، لیکن گذشتہ دو برس سے کووڈ کی وجہ سے یہ سلسلہ منقطع ہوگیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

رواں برس قدیم روایت کے مطابق قومی کتاب میلہ کا انعقاد ہوا ہے، جس میں ملک کی معروف پبلیشرز نے شرکت کی ہے۔ میلے میں نادر و نایاب کتابوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

کتاب میلہ میں اردو قارئین کی دلچسپی لائق دید تھی۔ ایک طرف جہاں کووڈ کی وجہ سے عوام مالی تنگی سے دو چار ہیں۔ وہیں، اردو کتابوں کے قارئین کثیر تعداد میں کتابوں کی خریداری کرنے دور دراز علاقوں سے آئے۔

ایک خریدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب میلے کا ہم پورا سال انتظار کرتے ہیں جیسے ہی کتاب میلہ لگتا ہے، پہلی فرصت میں کتاب خریداری کے لیے آتے ہیں۔ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ جو نادر و نایاب کتابیں سستی قیمتوں میں یہاں دستاب ہوتی ہیں، وہ بازار میں آسانی سے نہیں ملتی ہیں۔

اردو کتابوں کے حوالے سے مزید مشقت کرنی پڑتی ہے۔ اس کتاب میلہ میں میں دلچسپ یہ بھی ہے کہ سبھی مذاہب کی کتابیں ایک ہی چھت کے نیچے دستاب ہیں۔ بعض افراد اپنے مذہب کی تبلیغ کے لیے مفت میں کتابیں تقسیم کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو طلبہ کی ٹیم نے کووڈ آگاہی ویڈیو کے لئے اول انعام حاصل کیا

ایک کتاب خریدار نے بتایا کہ پبلیشرز کتابوں کی قیمت میں اضافہ کیے ہوئے ہیں جو غریب انسان کی دسترس سے باہر ہیں۔ اس کتاب میلہ میں اردو کی نایاب کتابیں اتر پردیش اردو اکادمی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اسٹال پر موجود ہیں جو 30 سے 40 فیصد رعایت پر فروخت کررہے ہیں۔

Last Updated : Oct 9, 2021, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.