ETV Bharat / bharat

Lok Sabha Speaker Upset لوک سبھا میں مسلسل ہنگامہ آرائی سے اوم برلا ناراض، اسپیکر کی کرسی پر بیٹھنے سے کیا انکار - اوم برلا ناراض

وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو لوک سبھا میں دہلی سروسز بل پیش کیا تھا جس پر اپوزیشن نے شدید اعتراض کیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث منگل کو ایوان کا کام نہیں ہو سکا اور کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اس پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور آج خود کو ایوان کی کاروائی سے دور رکھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 9:19 PM IST

نئی دہلی: منی پور تشدد اور دہلی سروس بل کو لے کر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے۔ 2 اگست کو سیشن کے 10ویں دن دہلی سروسز بل کو لے کر لوک سبھا میں کافی ہنگامہ ہوا۔ ایوان کے اندر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کافی زیادہ ناراض ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہونے کے باوجود انہوں نے بدھ کو ایوان میں کارروائی نہیں چلائی۔ اوم برلا نے کہا کہ وہ اس وقت تک اسپیکر کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے جب تک پارلیمنٹ میں تعطل ختم نہیں ہوجاتا۔ جس کی وجہ سے آج آندھرا پردیش کے راجامپیٹ سے رکن پارلیمنٹ پی وی مدھون ریڈی نے اوم برلا کی جگہ لوک سبھا کی کارروائی سنبھالی۔

ذرائع کے مطابق اوم برلا نے کہا ہے کہ ایوان کا وقار ان کے لیے سب سے زیادہ ہے اور ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ لوک سبھا اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایوان میں بعض ارکان کا رویہ ایوان کی اعلیٰ روایات کے خلاف ہے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا اسپیکر نے حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان سے ناراضگی ظاہر کی ہے اور انہیں اس بارے میں بھی بتایا ہے۔

دراصل، وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو لوک سبھا میں دہلی سروس بل پیش کیا۔ اپوزیشن نے اس پر شدید اعتراض کیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث منگل کو ایوان کا کام نہیں ہو سکا اور کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا اسپیکر برلا نے اپوزیشن اراکین کے ہنگامے پر کہا تھا کہ پورا ملک دیکھ رہا ہے، آپ پارلیمنٹ میں اس طرح کا برتاؤ کر رہے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ میں آپ کو بحث کے دوران کافی موقع دوں گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اوم برلا اپوزیشن ارکان کے رویے سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ایوان کی کارروائی ٹھیک نہیں ہوتی، وہ پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے لیکن ایوان میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دہلی سروسز بل پر آج لوک سبھا میں بحث ہونی تھی، لیکن اس سے پہلے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی 3 اگست کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ بی جے پی نے بدھ کو ایک وہپ جاری کیا تھا جس میں اپنے تمام ممبران پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کو کہا تھا تاکہ بل کو منظور کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.