ETV Bharat / bharat

یو پی ایس سی کا امتحان اب 10 اکتوبر کو

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 27 جون کو ہونے والے سول سروسز کے پریلیم ایگزام-2021 کو ملتوی کر دیا ہے اور اب یہ 10 اکتوبر کو ہوگا۔

upsc prelims exam postponed to 10 october due to corona
یو پی ایس سی کا امتحان اب 10 اکتوبر کو
author img

By

Published : May 14, 2021, 9:23 AM IST

کمیشن کے مطابق کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 27 جون کو طے شدہ سول سروسز پریلیم ایگزام ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا۔

گذشتہ برس بھی یو پی ایس سی کا ابتدائی امتحان ملتوی ہونے کے بعد چار اکتوبر کو ہوا تھا، جبکہ مین ایگزام جنوری 2021 میں ہوا تھا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ گذشتہ برس کے امیدواروں کے انٹرویو اور شخصیت کا جائزہ ابھی زیر التوا ہیں۔ انٹرویو اور کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد ہی اگلے سال کے امتحانات منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

یو پی ایس سی، انڈین سول سروسز، انڈین پولیس سروسز، انڈین فارسٹ سروسز اور دیگر اہم سروسز کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرنے کے لیے سول سروسز کا امتحان کرواتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.