عدالت عظمی نے یو پی ایس سی کے امیدواروں کی طرف سے دائر ایک عرضی پر سماعت کی۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ چار اکتوبر 2020 کو ہونے والے ان کے پریلمنری ایکزام کی تیاریاں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی تھیں۔ عرضی گزار سول سروس امتحان کیلئے ایک اور موقع دینے کی مانگ کررہے ہیں۔
عرضی گزاروں کی طرف سے پیش سینئر وکیل سی یو سنگھ نے کہاکہ طلبا کورونا وائرس کی وجہ سے غیریقینی کے ماحول میں اپنے امتحانات کی تیاری نہیں کرسکے اور بغیر تیاری کے ہی امتحان میں بیٹھنے پر مجبور ہوئے۔
جج خانولکر نے ایڈیشنل سالسٹر جنرل ایس وی راجو سے کہا کہ حلف نامہ سے واضح نہیں ہورہا ہے کہ یہ فیصلہ کس سطح پر کیا گیا ہے۔
جج خانولکر نے کہا کہ اسے اعلی سطح پر لیا جانا چاہئے تھا۔ یہ ایک پالیسی فیصلہ ہے اور ایک بار چھوٹ دینے سے متعلق ہے۔ یہ ایک باقاعدہ حلف نامہ کی طرح ہے۔ کیا یہ مناسب طریقہ ہے۔ آپ کو کچھ ایسا پیش کرنا چاہئے جو پیش کرنے کے قابل ہو اور اسے پھر سے پیش کریں۔