یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے بدھ کو کہا کہ سول سروسز کا ابتدائی امتحان 5 جون 2022 کو منعقد کیا جائے گا۔ Civil Services Prelims Examination Date Decleard کمیشن نے کہا کہ امتحان کے ذریعے تقریباً 861 آسامیاں پُر کی جائیں گی، جن میں مخصوص افراد کے لیے 34 نشستیں خالی ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ کیڈر کنٹرولنگ حکام سے اسامیوں کی صحیح تعداد معلوم ہونے کے بعد اسامیوں کی تعداد میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ جموں و کشمیر سے چار امیدواروں نے یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کی
یو پی ایس سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار سول سروسز کے ابتدائی امتحان کے لیے 22 فروری 2022 شام 6 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل 2 فروری سے شروع ہو چکا ہے۔