ETV Bharat / bharat

Waqf Registration Desk: یوپی وقف بورڈ متعدد اضلاع میں وقف رجسٹریشن ڈیسک قائم کرےگا - یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے لاء آفیسر مبین احمد خان

ملک کا سب سے بڑا وقف بورڈ اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ اب ضلعی سطح پر بھی وقف املاک کے اندراج کرانے کی مہم کے آغاز کا منصوبہ تیار کررہا ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت لکھنؤ سے دور رہائشی افراد کو سہولت میسر ہو اور بآسانی وقف املاک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

Waqf Registration Desk
یوپی وقف بورڈ متعدد اضلاع میں وقف رجسٹریشن ڈیسک قائم کرےگا
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 3:53 PM IST

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیئرمین ظفر فاروقی سے بات ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر رضا مندی کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد ہی ضلعی یا زون سطح پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا جائے گا، جس سے دور دراز اضلاع کے رہائشی افراد کے لیے آسانی ہوگی۔ چونکہ اتر پردیش ایک بڑا صوبہ ہے، جس کی وجہ سے دور دراز اضلاع میں رہائشی افراد کا لکھنؤ آنا مشکل ہوتا ہے جیسے بلیا ،بنارس ،غازی آباد میرٹھ وغیرہ ان کی سہولت کے لیے وقتی طور پر رجسٹریشن ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ وقف املاک کے رجسٹریشن نہ ہونے کی بنیاد پر متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثلا غیر قانونی قبضہ یا غیر قانونی تعمیرات جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ لہذا وقف املاک کو رجسٹریشن کرا کر قانونی سطح پر مظبوط کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

یو پی سنٹرل وقف بورڈ کی توسیعی مدت منسوخ

مبین احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں وقف بورڈ کے سی او کا عہدہ خالی ہے۔ اس وجہ سے غیر قانونی قبضہ پر کاروائی کرنا ناممکن ہے کیونکہ سی او ہی وقف بورڈ میں وقف املاک پر غیر قانونی قبضہ پر کاروائی کا مجاز ہوتا ہے۔ جب تک حکومت اس عہدہ پر کسی کو تعینات نہیں کرے گی اس وقت تک کاروائی ممکن نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.