ETV Bharat / bharat

Notification issued for 1st Phase of UP Election: پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 6:31 PM IST

الیکشن کمیشن نے UP Polls 2022 First Phase انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات سات مراحل میں ہوگے۔ پہلا مرحلہ 10 فروی جبکہ آخری مرحلے کی ووٹنگ سات مارچ کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔

up polls 2022 first phase: Nomination process for 58 seats begins today
الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے UP Polls 2022 First Phase میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے ساتھ ہی Nomination Process for 58 Seats Begins Today امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 جنوری تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جنوری کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی۔ کورونا بحران کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کی مدت میں ایک گھنٹہ توسیع کی گئی ہے۔ اس کے تحت صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.