احمد آباد: عتیق احمد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اتر پردیش پولیس انہیں پریاگ راج لا رہی ہے۔ اترپردیش پولیس کی ٹیم عتیق کو اپنی حفاظت میں لا رہی ہے۔ 29 مارچ کو انہیں ایک کیس میں پیش ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی پولیس امیش پال قتل کیس میں بھی ان سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ ٹرانسفر وارنٹ سمیت تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد عتیق کو پریاگ راج لایا جا رہا ہے۔ یوپی پولیس اسے سڑک کے ذریعے یوپی لا رہی ہے۔ پولیس اسے کس راستے سے لائے گی، یہ نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ انہیں جھانسی کے راستے یوپی لایا جا سکتا ہے۔ انہیں اغوا، ہنگامہ آرائی اور بھتہ خوری کے مقدمے میں 29 مارچ کو پیش کیا جانا ہے۔ معاملہ 2007 کا ہے۔
-
#WATCH | Gujarat: Mafia-turned-politician Atiq Ahmed (in white headgear) steps out of Sabarmati Jail as a team of Prayagraj Police takes him with them.
— ANI (@ANI) March 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
As per a UP Court's order, the verdict in a kidnapping case will be pronounced on March 28. All accused in the case, including… pic.twitter.com/9kDMGYBFVC
">#WATCH | Gujarat: Mafia-turned-politician Atiq Ahmed (in white headgear) steps out of Sabarmati Jail as a team of Prayagraj Police takes him with them.
— ANI (@ANI) March 26, 2023
As per a UP Court's order, the verdict in a kidnapping case will be pronounced on March 28. All accused in the case, including… pic.twitter.com/9kDMGYBFVC#WATCH | Gujarat: Mafia-turned-politician Atiq Ahmed (in white headgear) steps out of Sabarmati Jail as a team of Prayagraj Police takes him with them.
— ANI (@ANI) March 26, 2023
As per a UP Court's order, the verdict in a kidnapping case will be pronounced on March 28. All accused in the case, including… pic.twitter.com/9kDMGYBFVC
پولیس کو امیش پال قتل کیس میں عتیق احمد کی تلاش ہے۔ امیش پال راجو پال قتل کیس کا اہم گواہ تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں عتیق احمد اور اس کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس اب تک دو ملزمان کا انکاؤنٹر کر چکی ہے۔ اب عتیق احمد کی اہلیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے شوہر کا بھی انکاؤنٹر ہو سکتا ہے۔ عتیق کی اہلیہ شائستہ پروین خود مفرور ہے۔ پولیس نے ان پر انعام بھی رکھا ہے۔ جیسے ہی یہ بحث شروع ہوئی کہ عتیق کو بذریعہ سڑک یوپی لایا جائے گا، طرح طرح کی بحثیں شروع ہو گئیں۔ اس سے پہلے یوپی پولیس گینگسٹر وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے لا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق وہ گاڑی الٹنے کے بعد بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کو بذریعہ سڑک گجرات سے یوپی لایا جائے گا