لکھنؤ: منگل کی رات یوپی پولیس نے 'یوپی میں کا با' فیم لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے گھر پر ایک نوٹس چسپاں کیا ہے۔ اس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ویڈیو 'کا با سیزن-2' کے ذریعے سماج میں بدامنی پھیلانے کا کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں کانپور آتشزدگی میں ماں بیٹی کی موت پر یہ گانا گایا تھا۔ اس نوٹس میں ان سے سات سوالات پوچھے گئے ہیں جن کی وضاحت تین دن میں دینے کو کہا گیا ہے اور اگر جواب تسلی بخش نہیں ہے تو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی سی اور سی آر پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
-
यू पी में का बा..!
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Season 2#nehasinghrathore #kanpur #KANPUR_DEHAT #up #UPCM #Government #democracy #death pic.twitter.com/Onhv0Lhw12
">यू पी में का बा..!
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 16, 2023
Season 2#nehasinghrathore #kanpur #KANPUR_DEHAT #up #UPCM #Government #democracy #death pic.twitter.com/Onhv0Lhw12यू पी में का बा..!
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 16, 2023
Season 2#nehasinghrathore #kanpur #KANPUR_DEHAT #up #UPCM #Government #democracy #death pic.twitter.com/Onhv0Lhw12
منگل کی شام نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل پر یہ نوٹس دینے کا ویڈیو شیئر کیا۔ ویڈیو میں نیہا سنگھ پولیس والوں سے پوچھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ آپ کو کون پریشان کر رہا ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے پولیس اہلکار کہتے ہیں کہ آپ پریشان ہیں، ہم کہاں پریشان ہیں۔ پھر کچھ بحث و مباحثہ کے بعد نیہا سنگھ راٹھور پولس اہلکار کی طرف سے دیے گئے نوٹس کی کاپی حاصل کرنے کے لیے اشارہ کرتی ہیں۔
-
'यू पी में का बा!' पर पुलिस का नोटिस..!#Nehasinghrathore #up @Uppolice @myogiadityanath @myogioffice #democracy pic.twitter.com/szZUsqvRCu
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">'यू पी में का बा!' पर पुलिस का नोटिस..!#Nehasinghrathore #up @Uppolice @myogiadityanath @myogioffice #democracy pic.twitter.com/szZUsqvRCu
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 21, 2023'यू पी में का बा!' पर पुलिस का नोटिस..!#Nehasinghrathore #up @Uppolice @myogiadityanath @myogioffice #democracy pic.twitter.com/szZUsqvRCu
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 21, 2023
مزید پڑھیں:۔ Neha Singh Rathore's "UP Mein Ka Ba" Video Viral: نیہا سنگھ راٹھور کا 'یو پی میں کا با' ویڈیو وائرل
نوٹس میں لکھا ہے کہ آپ کے گانے کی وجہ سے معاشرے میں انتشار اور تناؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس لیے آپ کے لیے اپنے مذکورہ ویڈیو پر صورتحال واضح کرنا جائز ہے۔ لہذا آپ کو مذکورہ نوٹس کی وصولی سے تین دن کے اندر اس کی وضاحت پیش کرنی ہوگی اور اگر آپ کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، تو آپ کے خلاف IPC/CrPC کے متعلقہ سیکشنز کے تحت جواز کے مطابق ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹس کے آخر میں اکبر پور کانپور دیہات کے انچارج انسپکٹر پرمود کمار شکلا کی مہر چسپاں ہے۔