ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں: مخصوص شخص کا بے مثال کا کارنامہ

مالیگاؤں کے نیاپورہ کے رہنے والے منصور احمد غلام رسول قدرتی طور پر مخصوص ہونے کے باجود گلاس آرٹ میں اتنا ماہر ہیں کہ کوئی ان کا ثانی نہیں ہے۔ وہ شیشوں کو تراش کر اس قدر دلکش، نت نئے ڈیزائن اور ماڈل تخلیق کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

malegaon
malegaon
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 1:35 PM IST

Updated : Aug 25, 2021, 1:43 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے نیاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے 60 برس کے منصور احمد غلام رسول شیشے سے کچھ الگ کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور اسی جستجو نے انہیں شیشے جیسی نازک چیز کو تراش کرکے آرٹ کے نمونے تخلیق کرنے کا ماہر بنا دیا۔

منصور احمد نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ گلاس آرٹ کا روایتی کام نہیں کرتے بلکہ وہ اس کام میں مزید جدت لانے کی کوشش کرتے ہیں اور نئے ڈیزائن تخلیق کرتے رہتے ہیں۔ وہ شیشوں کو تراش کر سجاوٹ کے طور پر استعمال ہونے والے مختلف قسم کے خوبصورت گھر، کشتی، پیپر ویٹ, سنگھار دان کے ساتھ ساتھ اسکول ماڈل میں نظام شمسی، فضائی آلودگی، قومی شاہراہوں جیسے عنوانات پر ماڈل بھی تیار کرتے ہیں اور وہ یہ کام کئی برسوں سے انجام دے رہے ہیں۔

Malegaon

انہوں نے اپنے دادا محمد اکبر سے یہ فن سیکھا ہے، ان کے دادا بھی گلاس آرٹ کے ایک ماہر آرٹسٹ تھے۔

منصور احمد کا کہنا ہے کہ گلاس آرٹ بہت مشکل کام ہے۔ اس فن کے لیے آرٹسٹ کے ہاتھ میں صفائی کا ہونا لازمی ہے۔ اس میں ذرا سی لائن ادھر سے ادھر گئی یا شیشے پر غلط سٹروک لگ گیا تو سارا کام نئے سرے سے شروع کرنا پڑتا ہے اور اس کام میں خاص طور پر غلطی کی بالکل گنجائش نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں:۔ گیا: پرندوں کے انوکھے شیدائی حفیظ الرحمن خان

منصور احمد نے بتایا کہ انھوں نے کمزوری کو نہ کبھی مجبوری سمجھا اور اسے نہ کبھی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چائنیز ساز و سامان کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہوگیا ہے۔ چائنا کے سجاوٹ کے سازو سامان زیادہ تر پلاسٹک کے بنے ہوتے ہیں اور ان کی قیمت بھی بہت کم ہوتی ہے۔ اس کے سبب چائنیز سامان کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھتا ہی جارہا ہے۔

منصور احمد نے حکومت اور شہر کی فعال تنظیم دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ گلاس آرٹ ٹریننگ سینٹر کا قیام کیا جائے تاکہ مخصوص مرد و خواتین کو اس آرٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ایک بہتر روزگار فراہم کیا جاسکے۔

Last Updated : Aug 25, 2021, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.