فیروز آباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اناؤ کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج نے کہا کہ جن لوگوں کے خون میں تشدد ہے، وہ سدھر نہیں سکتے۔ ہندو بیٹیوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا عبدل ایسا نہیں ہے، یہ تصور ذہن سے نکالنا ہوگا۔ ساکشی مہاراج منگل کو فیروز آباد پہنچے۔ انہوں نے جسرانہ پہنچ کر آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو تسلی دی۔ جسرانہ کے پڈھم قصبے میں مکان اور دکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو تسلی دی۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ Unnao mp sakshi maharaj controversial statement in firozabad
مزید پڑھیں:۔ MP Sakshi Maharaj warns of economic blockade : ’اگر ہندو مسلمانوں کا اقتصادی بائیکاٹ کریں تو کیا ہوگا‘
مین پوری ضمنی انتخاب میں سماجوادی کی جانب سے حکومت پر الزام لگانے کے سوال پر ساکشی مہاراج نے کہا کہ جو پارٹی ہارتی ہے وہ ایسے ہی الزامات لگاتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مین پوری کے ساتھ ساتھ بی جے پی رام پور ضمنی انتخاب میں بھی جیت درج کرے گی۔ انہوں نے دو ریاستوں کے انتخابات اور دہلی ایم سی ڈی کے انتخاب کا بھی دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ ان ریاستوں میں حکومت بنائے گی۔ شردھا قتل معاملہ پر انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو بچپن سے ہی سکھایا جاتا ہے، ایسے لوگ سدھرنے والے نہیں ہیں۔ اس لیے ہندو بیٹیوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور یہ تصور بھی ذہن سے نکال دینا ہوگا کہ ان کا عبدل ایسا نہیں ہے۔ Shraddha Murder Case