ETV Bharat / bharat

Unique Marriage in Ayodhya پینسٹھ سالہ بزرگ نے تیئیس سالہ لڑکی سے شادی کی - پینسٹھ سالہ بزرگ نے تیئس سالہ لڑکی سے شادی کی

ایودھیا میں انوکھی شادی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ شادی میں دولہا کی عمر 65 سال اور دلہن کی عمر 23 سال ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جو شخص دولہا بنا ہے اس کی چھ بیٹیاں ہیں جن کی شادی ہوچکی ہے۔ 65 year old man married with 23 old girl

پینسٹھ سالہ بزرگ نے تیئس سالہ لڑکی سے شادی کی

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 9:12 AM IST

پینسٹھ سالہ بزرگ نے تیئس سالہ لڑکی سے شادی کی

ایودھیا: ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں نکچھید یادو نامی ایک 65 سالہ بزرگ نے 23 سالہ لڑکی سے دوسری شادی کی جب کہ لڑکی کی یہ پہلی شادی ہے۔ یہی نہیں شادی کی خاص بات یہ ہے کہ دولہا نے اپنی چھ بیٹیوں کی شادی کے بعد خود شادی کی۔ دولہا ایودھیا کے پڑوسی ضلع بارہ بنکی کا رہنے والا ہے۔ اس انوکھی شادی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بارہ بنکی کے ایک 65 سالہ رہائشی نے بیوی کی موت کے بعد اپنی تنہا زندگی سے پریشان ہو کر یہ قدم اٹھایا۔ خاص بات یہ ہے کہ جس بوڑھے شخص کی شادی ہوئی ہے اس کی چھ بیٹیاں ہیں اور اس نے تمام بیٹیوں کی شادی کردی ہے۔ اس کے بعد اس نے محسوس کیا کہ عمر کے اس مرحلے میں انہیں ایک ساتھی اور سہارے کی ضرورت ہے۔ اس کی شادی گھر والوں اور رشتہ داروں کی رضامندی سے ہوئی ہے۔ یہی نہیں اس شادی میں باراتی اور دولہا نے ڈی جے کی دھن پر زبردست رقص کیا۔ گاؤں کے لوگوں اور رشتہ داروں نے ویدک منتروں کے درمیان منعقدہ اس شادی کے پروگرام میں دولہا اور دلہن کو آشیرواد دیا۔

مزید پڑھیں:۔ 75 سالہ بزرگ کی 45 سالہ خاتون سے انوکھی شادی

بارہ بنکی ضلع کے سبیہا تھانہ علاقے کے تحت حسین آباد کے پوری چودھری گاؤں کے رہنے والے نکچھید یادو نے نندنی نامی لڑکی سے شادی کی ہے۔ شادی شدہ شخص کی 6 بیٹیاں ہیں اور ان شادی ہوچکی ہے۔ اس کے بعد وہ تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے۔ اپنی تنہائی کو دور کرنے کے لیے اس نے ایک بار پھر شادی کرنے کا ارادہ کیا۔ اس کے بعد گھر والوں اور رشتہ داروں کی رضامندی سے ایودھیا ضلع کے روڈولی علاقے میں واقع مشہور کامکھیا دیوی مندر میں دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ یہی نہیں اس شادی میں ڈی جے بھی بجایا گیا اور خواتین نے ڈانس بھی کیا۔ 65 سال کی عمر میں دولہا بننے والے بوڑھے نے بھی اپنی ہی شادی میں ڈی جے کی دھن پر خوب رقص کیا۔ اس پورے پروگرام کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.