ETV Bharat / bharat

’کو ویکسین‘ کو تسلیم شدہ حیثیت دینے کے لئے اٹلی سے بات چیت - Union minister piyush goel

کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہندستانی کووڈ ٹیکے ’’کوویکسین‘‘ کو تسلیم شدہ حیثیت دینے کا معاملہ اٹلی کے ساتھ اٹھایا۔

’کو ویکسین‘ کو تسلیم شدہ حیثیت دینے کے لئے اٹلی سے بات چیت

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:59 PM IST

کامرس اینڈ انڈسٹری کی مرکزی وزارت نے سنیچر کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ہند - اٹلی اقتصادی تعاون مشترکہ کمیشن کی 21ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی کو ہندستانی کووڈ ٹیکے ’’کو ویکسین‘‘ کو جلد از جلد تسلیم شدہ حیثیت دی جانی چاہئے اور ہندستانیوں پر سفری پابندی ختم کرنی چاہئے۔

انہوں نے ہندستانیوں کو اٹلی کا ویزا دینے کے عمل کے وقت میں بھی کمی کرنے کو کہا۔ یہ میٹنگ کل دیر رات آن لائن منعقد کی گئی جس میں اٹلی کی نمائندگی وہاں کے خارجی امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر لوئی ڈی ماو نے کی۔

میٹنگ میں دونوں فریقین نے فوڈ پروسیسنگ، کپڑا، چمڑا، ریلوے، اسٹارٹ اپ اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے کے شعبوں میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر وسیع بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: اینٹا ایسڈ ذیابطیس مریضوں کے شوگر لیول کو متوازن بنانے میں مددگار

اس کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت پیدا کرنے کے لئے دو طرفہ امور اور غیر ٹیرف رکاوٹوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

میٹنگ کے دوران تین ہندستانی کمپنیوں انڈین آئل کارپوریش، ادانی سولر، رینیو پاور اور تین اطالوی کمپنیوں اینل گرین پاور، اسنم، میئر ٹیکنومونٹ نے سبز معیشت، صاف تکنالوجی اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے فرو غ کے شعبوں پر پریزنٹیشن دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.