ETV Bharat / bharat

پیوش گوئل نے تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے پیر کو تاجروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی معیشت کو پانچ کھرب ڈالر کے قابل بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پیر کو انہوں نے کہا کہ وہ کاروبار کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔

piyush goel
پیوش گوئل
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 8:49 PM IST

یہاں قومی کاروباری دن کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے، گوئل نے کہا کہ حکومت کے 'خود انحصاری' اور 'میڈ ان انڈیا‘ کے ویژن کا مقصد بھارت میں صنعتوں کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ اس سے بھارتی مصنوعات کو دنیا میں شہرت حاصل ہو سکتی ہے۔ صنعتی بورڈ کے اس پروگرام میں متھرا کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی بھی موجود تھیں۔

مرکزی وزیر نے کہا "وزیر اعظم صنعت کو آگے لے جانے کے لئے مسلسل فکرمند ہیں۔ ان صنعتوں نے ملکی معیشت کو ہموار رکھنے کے لیے بحران کے اس وقت میں قابل ذکر شراکت کی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی اورایم این سیز کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ملک کی کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں مسلسل فکر مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت صنعتوں کو مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ صنعتوں کو آگے بڑھ کر ان سہولیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ملک کی ترقی میں ایک نئے باب کا اضافہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

پالیسی جات شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ملک کو سپر پاور بنانے کے لیے وزیر اعظم نے پانچ ہزار ارب ڈالر کی معیشت کا خواب دیکھا ہے۔ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والی صنعتیں اس کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ صنعتوں کے بغیر بھارت کی ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ مستقبل میں صنعتوں کو اس سمت میں زیادہ فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.