ETV Bharat / bharat

Manipur Situation امت شاہ کی منی پور میں بدامنی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت - منی پور کی صورت حال پر حکومت پر نکتہ چینی

منی پور میں پچھلے کچھ دنوں سے فسادات کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوئے جب کہ بڑے پیمانے پر عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ Manipur Situation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 31, 2023, 7:25 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور میں امن اور خوشحالی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ریاست میں بدامنی پھیلانے والی تمام سرگرمیوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی ہے۔ منی پور دورے کے دوسرے دن امت شاہ نے منگل کو امپھال میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے راج بھون میں ناشتے پر خواتین لیڈروں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔ منی پور کے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب مل کر ریاست میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

امت شاہ نے مختلف سول سوسائٹی تنظیموں اور طلبہ تنظیموں کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے چوڑا چند پور روانہ ہونے سے قبل ممتاز شخصیات، دانشوروں، ریٹائرڈ فوجی افسران اور سرکاری ملازمین کے ایک گروپ سے بھی بات چیت کی۔ مختلف گروپوں نے امن کے تئیں اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ مل کر منی پور میں معمولات کی بحالی کے لیے راہ ہموار کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ مختلف گروپوں نے مرکزی وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ منی پور میں امن اور معمول کو بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے چوڑا چند پور میں سرکردہ شخصیات اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ایک وفد سے بھی بات چیت کی۔ بعد میں شام کو انہوں نے امپھال میں کل جماعتی میٹنگ کی۔ وزیر داخلہ نے منی پور پولیس، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور فوج کے سینئر افسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

امت شاہ نے کہا کہ منی پور کا امن اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بدامنی پھیلانے والی تمام سرگرمیوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی۔ امت شاہ آج یعنی 31 مئی کو منی پور کے مورہ اور کانگ پوکپی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ مورہ میں وہ مختلف مقامی گروپوں کے وفود سے ملاقات کریں گے اور پھر کانگ پوکپی میں سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بات چیت کریں گے۔ بعد میں وہ امپھال میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے منی پور جانے کے لئے مرکز کو خط لکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.