ETV Bharat / bharat

وزیر صحت منموہن سنگھ کی عیادت کے لیے ایمس پہنچے

author img

By

Published : Oct 14, 2021, 11:07 AM IST

Updated : Oct 14, 2021, 2:54 PM IST

مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عیادت کے لیے دہلی کے ایمس پہنچے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔

وزیر صحت منموہن سنگھ کی عیادت کے لیے ایمس پہنچے
وزیر صحت منموہن سنگھ کی عیادت کے لیے ایمس پہنچے

وزیر صحت نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو گزشتہ تین چار دنوں سے بخار تھا جس کے بعد انہیں ڈاکٹر نتیش نائیک کی نگرانی میں کارڈیو نیورو ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرس کی ٹیم کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بخار اور کمزوری کی شکایت کے بعد کل شام اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہیں قومی دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.