جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مرکزی وزیر توانائی آر کے سنگھ نے گریز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کاربند ہے۔
اس دوران ان کے ساتھ پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈی جے اینڈ کے روہت کنسل، این ایچ پی سی ابھے کمار سنگھ، ایڈیشنل توانائی سکریٹری ایس کے جی راہاتے، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ڈی ڈی سی ممبر اور ایس ڈی ایم گریز بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: 'بجلی کے شعبے میں تبدیلی کے لیے ملک تیار ہے'
اس موقع پر سی ایس ایف نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہو نے 330 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے مختلف احوال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے ایک مقامی وفد سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ اس علاقے میں بھی بجلی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے گا اور ساتھ ہی یہاں کے تمام گھروں تک بہت جلد بجلی پہنچائی جائے گی۔