نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مالی سال 2021-22 کے لیے ریلوے ملازمین کو پیداواری صلاحیت پر مبنی بونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔ ریلوے کے اہل ملازمین کو ہر سال دسہرہ پوجا کی تعطیلات سے پہلے بونس ادا کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی تقریباً 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس کی رقم ادا کی گئی ہے۔Cabinet Approves Bonus for Railway Employees
زیادہ سے زیادہ رقم جو فی اہل ریلوے ملازم کو 78 دنوں کے لیے دی جا سکتی ہے وہ 17 ہزار 951 روپے ہے۔ مذکورہ رقم مختلف زمروں میں ادا کی گئی ہے۔ جیسے کہ ٹریک مینٹینر، ڈرائیور اور گارڈ، اسٹیشن ماسٹر، سپروائزر، ٹیکنیشن، ٹیکنیشن ہیلپر، کنٹرولر، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور دیگر گروپ 'سی' کے عملہ ہیں۔
ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے لیے پیداواری بنیاد پر بونس کی ادائیگی کے لیے مالی اخراجات کا تخمینہ 1832.09 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پی ایل بی کی ادائیگی کا مذکورہ بالا فیصلہ کووڈ-19 کے بعد کے چیلنجوں سے پیدا ہونے والی منفی مالی صورتحال کے باوجودکیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Diwali Gift to Delhiites دیوالی سے پہلے دہلی والوں کو مہنگائی کا تحفہ
یواین آئی