ETV Bharat / bharat

National Logistics Policy مرکزی کابینہ نے قومی لاجسٹکس پالیسی کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے قومی لاجسٹکس پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی لاجسٹکس کے شعبہ کے لیے ایک وسیع بین الضابطہ، بین شعبہ جاتی، کثیر دائرہ اختیار والی اور جامع پالیسی کے فریم ورک کا تعین کرتی ہے۔National Logistics Policy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 10:23 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قومی لاجسٹکس پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی لاجسٹکس کے شعبہ کے لیے ایک وسیع بین الضابطہ، بین شعبہ جاتی، کثیر دائرہ اختیار والی اور جامع پالیسی کے فریم ورک کا تعین کرتی ہے۔ National Logistics Policy

یہ پالیسی پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کی تکمیل کرتی ہے۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا مقصد جہاں ایک طرف مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے، وہیں دوسری طرف قومی لاجسٹکس پالیسی ہموار کرنے کے عمل، ریگولیٹری فریم ورک، ہنرمندی کے فروغ، اعلیٰ تعلیم میں لاجسٹکس کو مرکزی دھارے میں لانے اور مناسب ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے لاجسٹک خدمات اور انسانی وسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔

اس کا مقصد تیز رفتار اور جامع ترقی کے لیے ایک تکنیکی طور پر قابل، مربوط، سستا، لچکدار، پائیدار اور قابل اعتماد لاجسٹکس ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔

پالیسی میں اہداف کا تعین کیا گیا ہے اور ان کے حصول کے لیے ایک تفصیلی ایکشن پلان کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اہداف درج ذیل ہیں:

سال 2030 تک عالمی معیار کے مقابلے کے قابل ہونے کے لیے ہندوستان میں لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنا

سال 2030 تک سرفہرست 25 ممالک میں شامل ہونے کے لیے لاجسٹک پرفارمنس انڈیکس کی درجہ بندی کو بہتر بنانا، اور ایک مؤثر لاجسٹکس ایکو سسٹم کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلے کی حمایت کا طریقہ کار تیار کرنا

قومی لاجسٹکس پالیسی ایک مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کی گئی ہے جس میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/ محکموں، صنعت کے متعلقین اور اکیڈمی کے ساتھ مشاورت کے کئی دور منعقد کیے گئے اور عالمی سطح پر رائج بہترین طور طریقوں کو ملحوظ نظر رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Innugration of Squash Court: وزیر خارجہ، وزیر کھیل نے اسکواش کورٹ کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.