ETV Bharat / bharat

International Day to Combat Islamophobia: اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دیا

بھارت، فرانس اور یورپی یونین نے اس قرار داد پر تشویش کا اظہار کیا، انکا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت موجود ہے لیکن صرف اسلام کو الگ کر کے پیش کیا گیا اور دیگر کو خارج کردیا گیا ہے۔ India have Expressed Concern Over the Resolution

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 1:39 PM IST

اقوام متحدہ نے عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرارداد کو منظوری دی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل کو ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قرارداد کو او آئی سی کے 57 ارکان اور چین و روس سمیت آٹھ دیگر ممالک کی حمایت حاصل تھی۔

اسلامی تعاون تنطیم (او آئی سی) کی جانب سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد میں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر لوگوں پر ہر قسم کے تشدد کے عمل اور مذہبی مقامات پر اس طرح کے عمل کو ناپسند کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارت، فرانس اور یورپی یونین نے اس قرار داد پر تشویش کا اظہار کیا، انکا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت موجود ہے لیکن صرف اسلام کو الگ کر کے پیش کیا گیا اور دیگر کو خارج کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ International Day to Combat Islamophobia: مخالف اسلامو فوبیا کے عالمی دن پر بھارت کا اعتراض

اس قرار داد پر بھارت نے اعتراض کرتے ہوئےکہا کہ ہم ان تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو ہندو، یہودی اور عیسائی فوبیا یا اسلاموفوبیا سے متاثر ہوں'۔ تاہم ایسے فوبیا صرف ابراہیمی مذاہب تک ہی محدود نہیں ہیں۔ درحقیقت اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ ایسے مذہبی خوف نے غیر ابراہیمی مذاہب کے پیروکاروں کو بھی متاثر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.