مہاراشٹر کے پالگھر میں گربا میں ڈانس کرتے ہوئے 35 سالہ نوجوان کی موت کے بعد اس کے والد کی بھی صدمے سے موت ہوگئی۔ دراصل پالگھر کے ویرار میں ایک گربا پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران منیش نرپا جی سونیگرا ڈانس کرتے ہوئے گر گیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے منیش کو مردہ قرار دے دیا۔ منیش کے والد نے جب یہ خبر سنی تو وہ بھی دم توڑ گئے۔
ویرار کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ منیش نرپاجی سونیگرہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ویرار کے گلوبل سٹی کیمپس میں گربا پروگرام میں رقص کرتے ہوئے گر گئے تھے
پولیس کے مطابق جب باپ کو بیٹے کی موت کا علم ہوا تو نرپاجی سونیگرا بھی گر پڑے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
باپ بیٹے کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔