وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے ریاست میں بے روزگاروں نوجوانوں کو روزگارفراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں کوپُرکرنے اعلامیہ کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔
وہ ہر منگل کو اس مطالبہ کے ساتھ مختلف مقامات پر ایک روزہ بھوک ہڑتال کرتی ہیں۔
اسی کے حصہ کے طورپر انہوں نے آج محبوب آباد ضلع میں یہ بھوک ہڑتال کی۔
ضلع کے گُڈورمنڈل کے سوملاتانڈہ کے رہنے والے بے روزگارنوجوان سنیل نائک نے سرکاری ملازمت نہ ملنے پر مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی تھی۔
شرمیلا نے آج اس کے مکان پہنچ کر اس کے غمزدہ ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ان کو پُرسہ دیا۔
انہوں نے اس نوجوان کی تصویر پر پھول نچھاور کرتے ہوئے اس کو خراج پیش کیا۔
انہوں نے ساتھ ہی اس کے خاندان کی مالی مدد بھی کی۔
مزید پڑھیں:بے روزگار نوجوانوں کے روزگار کا مطالبہ، شرمیلا کی بھوک ہڑتال
بعد ازاں شرمیلا نے بھوک ہڑتالی کیمپ روانہ ہوگئیں جہاں انہوں نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی شروعات کی۔
یواین آئی