وزیراعظم مودی کے ساتھ جمعہ کی رات کی بات چیت کے دوران ہیرس نے کہا کہ پوری دنیا میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر حالات کو بہتر بنانا ہے تو بھارت کوساتھ آنا ہوگا۔امریکی نائب صدر کے اس بیان پر گاندھی نے انسٹاگرام پر بات چیت کی ویڈیو لوڈ کرتے ہوئے کہاکہ "کچھ ان کی بات کچھ سمجھ میں آئی۔"
مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بیان کا مطلب سمجھنا چاہیے۔ اس سے قبل کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ جمہوریت کا ستون بھارت، مہاتما گاندھی کی کرم بھومی، جنم بھومی بھارت، اس کے بارے میں غیر ملکی سرزمین پر ہمارے وزیراعظم کو اگر کوئی سبق پڑھایا جارہا ہے تو اسے اس کو مثبت انداز میں لینا چاہئے اور ہیرس نے کیا کہا اس کو سمجھئے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں:PM Modi In UNGA: دنیا میں انتہا پسندی کا خطرہ بڑھ رہا ہے
انہوں نے بتایا کہ دنیا میں جمہوریت کا درجہ رکھنے والے فریڈم ہاؤس نے بھارت کی جمہوریت کی درجہ بندی کم کر دی ہے اور بھارت کو جزوی طور پر آزاد جمہوریت کے زمرے میں ڈال دیا ہے۔
فریڈم ہاؤس کے مطابق بھارت کی جمہوریت مکمل طور پر آزاد نہیں بلکہ جزوی طور پر آزاد ہے۔ اسی طرح سویڈن کی ریٹنگ ایجنسی وی ڈیم کا کہنا ہے کہ بھارت کا جمہوری نظام ایک منتخب مطلق العنانیت میں بدل گیا ہے۔
یواین آئی