ETV Bharat / bharat

بھارت کی صدارت میں آج سیکورٹی کونسل کی میٹنگ، افغانستان پر ہوگا تبادلہ خیال

بھارت کی صدارت میں آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس (UN Security Council - UNSC) میں افغانستان میں بگڑتی سیکورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل
اقوام متحدہ سلامتی کونسل
author img

By

Published : Aug 6, 2021, 8:04 AM IST

Updated : Aug 6, 2021, 10:53 AM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) میں افغانستان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار کی بات چیت کے بعد کیا گیا۔

بھارت کی صدر ات میں آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجلاس (UNSC Meetin) میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل نمائندہ اور اگست میں سلامتی کاونسل کے صدر اور سفیر ٹی ایس تیرومورتی نے بدھ کی شب ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارت کے زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جمعہ 6 اگست کو افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت دیگر اہم امور تبادلہ خیال کے میٹنگ کریں گے۔

افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو طا لبان کے حملوں اور ا ن کے ظلم و تشدد کے سبب افغانستان میں پیدا ہورہے بحران سے نمٹنے میں اہم کردار اداکرنا چاہیے۔ اتمار نے ٹویٹ کیا ہے کہ مذکورہ معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کی پیش رفت قابل ستائش ہے۔

امریکہ اور ناٹو فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع ہونے کے ساتھ ہی گذشتہ چند ایام سے طالبان اور افغانستان کے سکیوریٹی فورسیز کے درمیان جنگ میں تیزی آئی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر میں صحافیوں کو مذکورہ معاملہ سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ تری مورتی نے افغانستان کی صورتحال اور جنگ سے متاثر ممالک میں بڑھتی کشیدگی کو روکنے کے لیے سلامتی کونسل کیا اقداما ت اٹھا سکتا ہے؟ اس معاملہ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ سلامتی کونسل اس معاملہ پر جلد ہی کوئی اہم فیصلہ لے گا۔

انہو ں نے کہا کہ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ سلامتی کونسل بھارت کی صدارت کے پہلے ہفتے میں ہی افغانستان کے مسائل پر کھلی بحث کی جا رہی ہے جس کی اشد ضرورت تھی۔

تری مورتی نے کہا کہ افغا نستان کی صورتحال سلامتی کونسل کے تمام ارکان کے لئے باعث تشویش ہے اور حالیہ دنوں میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارت کی بات ہے تو بھارت افغانستان میں جمہوریت کے استحکام، آزدای اور پر امن صورتحال کا حامی ہے اور افغاسنتان میں پرامن صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے تمام تر اقدام کا حامی ہے۔

تری مورتی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن و امان کو یقینی بنانے اور ظلم واستبداد میں ہورہے اضافہ پر فکر مند ہیں اور ہم یہ چاپتے ہیں جلد ازجلد اس کا خاتمہ ہو۔ اس کے علاوہ طالبان کے عالمی شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ ہو۔

مزید پڑھیں :

'بھارت دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرے گا'

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں ایک دفعہ پھر سے شدت پسندوں کو مستحکم ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Last Updated : Aug 6, 2021, 10:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.