ہاپوڑ: ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے کپور پور تھانہ علاقہ میں بدھ کی دیر رات ایک کار تالاب میں گر گئی، جس کی وجہ سے کار میں سوار چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہاپوڑ ضلع کے کپور تھانہ علاقے کے قمر الدین نگر گاؤں میں جمعرات کی صبح گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار تالاب میں گرگئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کار کو باہر نکالا، کار میں سوار چار افراد مردہ پائے گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم میدھا روپم موقع پر پہنچیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ واقعہ بدھ کی دیر رات 12 بجے کا بتایا جا رہا ہے، لیکن اس کی اطلاع جمعرات کی صبح دی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت راہل، ہارون، شوقین ساکن تھانہ دھولانہ کے رہائشی ارون کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاروں لوگ غازی آباد کے ویدانتا فارم ہاؤس میں کام کرتے تھے۔ بدھ کی رات وہ غازی آباد کے ویدانتا فارم ہاؤس سے واپس آرہے تھے۔ غازی آباد سے واپس آتے ہوئے کار تالاب میں گر گئی۔ گاؤں والوں کو صبح اس کا علم ہوا۔
مزید پڑھیں:۔ Vehicle Plunges into Gorge اننت ناگ میں گاڑی لڑھکنے سے چھ مسافر زخمی
اس کے بعد گاؤں والوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ سی او پلکھوا ورون مشرا نے بتایا کہ 112 کے ذریعے صبح تقریباً 7 بجے اطلاع ملی۔ بتایا گیا کہ گاؤں قمر الدین نگر میں ایک سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار تالاب میں گر گئی۔ جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور کار کو باہر نکالا تو اس میں چار افراد مردہ پائے گئے۔ سب کی شناخت ہو گئی ہے۔ یہ چاروں لوگ غازی آباد کے ویدانتا فارم ہاؤس میں کام کرتے تھے۔ بدھ کی رات دیر گئے یہ لوگ واپس آ رہے تھے کہ کسی وقت کار تالاب میں گر گئی۔ جمعرات کی صبح گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔