ETV Bharat / bharat

Unani Medicine Mela: جامعہ ہمدرد میں یونانی ادویات کی نمائش - جامعہ ہمدرد میں دو روزہ میلے کا انعقاد

یونانی ادویات کے مینوفیکچرز کا کہنا ہے کہ طب یونانی پہلے عوام کے درمیان زیادہ مقبول نہیں تھی بلکہ وہ قدیم طریقوں سے ہی اپنی ادویات فراہم کرتی تھی لیکن اب طب یونانی میں بھی کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور عوام میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔

جامعہ ہمدرد میں یونانی ادویات کی نمائش
جامعہ ہمدرد میں یونانی ادویات کی نمائش
author img

By

Published : Jul 30, 2022, 5:53 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد میں واقع جامعہ ہمدرد میں دو روزہ میلے کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مختلف یونانی ادویات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ میلہ خاص طور پر جامعہ ہمدرد کے ان طلباء کے لیے منعقد کیا گیا ہے جو ابھی بی یو ایم ایس میں زیر تعلیم ہیں چونکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب یہ طلباء پریکٹس کا آغاز کریں گے تب انہیں ان یونانی ادویات سے واقفیت ہوگی۔ Unani medicine mela in Jamia Hamdard

جامعہ ہمدرد میں یونانی ادویات کی نمائش

اس میلے میں طب یونانی کی مختلف ادویات کی نمائش کے ساتھ ساتھ طلباء کو ادویات کے فوائد و نقصانات سے متعلق معلومات بھی فراہم کرائی گئیں۔ ساتھ ہی نئی ادویات کو بھی طلباء کے سامنے لانچ کیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے یونانی ادویات کے مینوفیکچرز سے بھی بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ طب یونانی پہلے عوام کے درمیان زیادہ مقبول نہیں تھی بلکہ وہ قدیم طریقوں سے ہی اپنی ادویات فراہم کرتی تھی لیکن اب طب یونانی میں بھی کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور عوام میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

Jamia Hamdard Unani Seminar: جامعہ ہمدرد میں طب یونانی پر بین الاقوامی سمینار کا انعقاد

اس میلے میں یونانی ڈرگز مینوفیکچز ایسوسیشن کے تحت آنے والے تمام مینوفیکچرز شامل ہوئے، جن میں ریکس ریمیڈیز، نسرینا، لمرا ریمیڈیز، بقائی دواخانہ پرائیویٹ لمیٹڈ، نیو شمع، فیز دواخانہ اور صدر لیباریٹریز کا نام قابل ذکر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.