ETV Bharat / bharat

Odisha Train Accident یو این سکریٹری جنرل نے اوڈیشہ ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا - اوڈیشہ ٹرین حادثہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے اوڈیشہ میں ٹرین کے المناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس حادثے میں 275 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

UN Secretary General Guterres
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 5:28 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے اڈیشہ میں ٹرین کے المناک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں 275 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں تین ٹرینوں کا حادثہ تقریباً تین دہائیوں میں بھارت میں ہونے والے بدترین ریل حادثات میں سے ایک ہے۔ جمعہ کو ہونے والے اس حادثے میں کم از کم 275 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے اور 1100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ہفتہ کو کہا کہ سیکریٹری جنرل بھارت کے اوڈیشہ میں ٹرین حادثے میں ہونے والے جانی نقصان اور زخمی ہونے پر بہت افسردہ ہیں۔ گٹیریئس نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ حکومت ہند اور عوام کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر کسبا کوروسی نے بھی ٹرین کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے شہر اوڈیشہ میں ٹرین کے حادثے کی خبر سن کر بہت دکھی ہیں۔

جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے صدر نے پہلے ٹویٹ کیا کہ میرے خیالات اور دعائیں متاثرین، ان کے اہل خانہ اور ہنگامی خدمات کے ساتھ ہیں۔ عوام اور حکومت ہند کے تئیں دلی تعزیت۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ایڈمنسٹریٹر اسٹینر نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اوڈیشہ میں ہونے والے المناک حادثے کے بارے میں خبروں کی پیروی کر رہے ہیں اور ان خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے،اسٹینر نے کہا کہ ہمارے خیالات ان کے ساتھ ہیں اور بہت سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع کے بہانگا میں جمعہ کو ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے کے لئے الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ وہیں ریاست کے چیف سکریٹری پی کے جینا نے اتوار کو حادثے میں 275 لوگوں کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک لاش کی دوبار گنتی اور گنتی کے دوران کچھ دوسری غلطیوں کی وجہ سے ہفتہ کو مرنے والوں کی تعداد 288 ہوگئی تھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.