ETV Bharat / bharat

UNGA President Arrives in India یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد بھارت دورے پر - یو این جنرل اسمبلی کے صدر کا دورہ بھارت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد دو روزہ دورے پر اتوار کو نئی دہلی پہنچے جہاں وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹریز نے عبداللہ شاہد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ عبداللہ شاہد جنرل اسمبلی میں جاری مسائل اور اقوام متحدہ کے ساتھ بھارت کی مصروفیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ UNGA President Arrives in India

وزارت خارجہ کے ترجمان کا ٹویٹ
وزارت خارجہ کے ترجمان کا ٹویٹ
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 7:14 PM IST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد دو روزہ دورے پر اتوار کو بھارت پہنچے، ان کے ترجمان پولینا کوبیاک کے مطابق وہ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور خارجہ سکریٹری ونے کواترا سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ وہ جنرل اسمبلی میں جاری مسائل اور اقوام متحدہ کے ساتھ بھارت کی مصروفیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ نئی دہلی پہنچنے پر وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹریز نے عبداللہ شاہد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ UNGA President Arrives in India

UN General Assembly president Abdulla Shahid arrives in India
یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد بھارت پہنچ گئے

دریں اثنا وزارت خارجہ نے ٹویٹ کرکے یو این جی اے کے صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کی نئی دہلی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عبداللہ شاہد تاجکستان سے بھارت دورے پر پہنچے ہیں، جہاں وہ کویت کے دورے کے بعد تشریف لا رہے ہیں۔ وہ اگلے ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

مالدیپ کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے شاہد نے گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے انتخابات کے بعد بھارت کو اپنا پہلا پڑاؤ بنایا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ بھارت نے جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے شاہد کی امیدواری کی حمایت کی تھی۔ شاہد بین الاقوامی سفارت کاری میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر ابھرے کیونکہ ان کے دور میں اسمبلی کے کردار کو وسعت ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندھی جی کا عدم تشدد کا راستہ بزدلانہ نہیں: یو این اجلاس کے صدر

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ وہ ایک نتیجہ خیز دورہ، اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کے ارکان کے ساتھ ملاقات اور بات چیت اور بھارت-اقوام متحدہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، "یو این کنٹری ٹیم کے ممبران سے ملنے اور ان سے بات چیت کرنے اور تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک نتیجہ خیز دورے کے منتظر ہوں۔

بھارت نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ اپنی وسیع ترقیاتی شراکت داری کے ذریعے قیام امن کے تناظر میں ہمیشہ ایک تعمیری اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ بھارت تنازعات کے بعد کے حالات میں دوطرفہ اور کثیر جہتی فورمز کے ذریعے کافی گرانٹس اور نرم قرض فراہم کرکے ممالک کی مدد کرتا رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.