اقوام متحدہ United Nations کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تمام مذاہب کے مکمل احترام اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زور دیا تاکہ عالمی سطح پر مختلف کمیونٹیز ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہ سکیں۔ ان کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے راجستھان کے ادے پور میں ایک درزی کے قتل Udaipur Tailor Murder کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کے درمیان کہی ہے۔ اسٹیفن دوجارک نے کہا، "ہم تمام مذاہب کا مکمل احترام اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہتے ہیں کہ تاکہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹیز ہم آہنگی اور امن کے ساتھ رہ سکیں۔UN Condemns Udaipur Tailor Murder
کنہیا لال کو ریاست راجستھان کے ادے پور میں مبینہ طور پر نوپور شرما کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے قتل کر دیا گیا تھا۔ نوپور بی جے پی کی قومی ترجمان تھیں، جنہیں اب معطل کر دیا گیا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز بیان دیے تھے۔ قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Reactions on Udaipur Murder Case: ادے پور قتل معاملہ پر متعدد مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
وہیں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا "ہم اظہار رائے کے بنیادی حق پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم صحافیوں کے اپنے اظہار کے بنیادی حق پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس کی بنیادی ضرورت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔" دنیا بھر کے 193 رکن ممالک میں آزادی صحافت نافذ ہے اور یہ اصول بدستور اور غیر متزلزل ہیں۔"
قابل ذکر ہے کہ زبیر کو دہلی پولیس نے پیر کو 2018 کے ایک قابل اعتراض ٹویٹ پر گرفتار کیا ہے جن پر مذہبی جذبات بھڑکانے کا الزام ہے۔ جبکہ نوپور شرما پر بھی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے لیکن انھیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔