مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اہل سنت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں شاخ کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس پریس کانفرنس میں ان تین طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جنہیں عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ اس تعلق سے مولانا عابد ثقلینی نے بتایا کہ اہل سنت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں کے زیر اہتمام گزشتہ سال شیخ عثمان ہائی اسکول میں تکمیل حفظ حدیث کورس کے موقع پر 72 طلباء کو اعزاز و سند پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس میں سرپرست اہل سنت ریسرچ سینٹر پیر سید شاہ محمود اشرف اشرفی جیلانی کے ہاتھوں کامیاب طلباء کو قرعہ اندازی کے ذریعے تین طلباء کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا، جبکہ اس پروگرام کے تحت عبدالمجید نوری (بکھار والے) نے اہل سنت ریسرچ کے لیے 2000 ہزار مربع فٹ زمین دینے کا اعلان کیا۔ Umrah gift to students by ahle sunnat research center malegaon
مزید پڑھیں: Dastarbandi at Jamia Masjid ThanaMandi: جامع مسجد تھنہ منڈی میں جلسہ دستاربندی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عالمی وباء کے سبب طلباء عمرہ پر روانہ نہیں ہوسکے تھے، لیکن اب 12 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب انعام یافتہ طلباء محمد محسن ، محمد ارشد اور عطاء الرحمن کی روانگی عمرہ کے لیے سینٹر سے ہوگئی۔ اس موقع پر عمرہ کی سعادت پانے والے طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہل سنت ریسرچ سینٹر کے ذمہ داران اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔