ETV Bharat / bharat

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل معاملہ میں اترپردیش ایس ٹی ایف احمد آباد سمیت کئی شہروں میں تعینات - سابق رکن پارلیمان عتیق احمد

اترپردیش ایس ٹی ایف احمد آباد سمیت ملک کے متعدد مقامات پر پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے، وہیں امیش پال قتل معاملہ کی بھی باریکی سے جانچ کر رہی ہے۔ STF of the UP Police deployed in Ahmedabad

امیش پال قتل معاملہ میں اترپردیش ایس ٹی ایف احمد آباد سمیت کئی شہروں میں تعینات

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 1:27 PM IST

احمد آباد: امیش پال قتل معاملہ میں یوپی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کو احمد آباد سمیت کئی شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کی ایس ٹی ایف سمیت کئی ٹیمیں ملک کے مختلف مقامات پر سابق ایم پی عتیق احمد کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔ عتیق احمد اس وقت احمد آباد کی سابرمتی جیل میں قید ہیں۔اس وقت اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس نے عتیق احمد اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے احمد آباد سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر 12 سے 13 ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کر رہی ہیں۔ اس معاملے میں اتر پردیش پولیس اب تک دو ملزمان کا انکاونٹر کر چکی ہے۔ وہیں عتیق احمد کی اہلیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عتیق کا بھی انکاونٹر ہو سکتا ہے۔ تاہم عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین مطلوب ہے، اس لیے اتر پردیش پولیس نے ان پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وہیں امیش پال قتل کیس کے ملزم اسد ولد عتیق احمد سمیت پانچ ملزمان پر انعام کی رقم ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس انعامی رقم میں ریاست کے محکمہ داخلہ نے اضافہ کیا ہے۔ گورنر کی منظوری کے بعد ملزمان پر انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ امیش پال قتل کیس کے 18 روز گزرنے کے بعد بھی اسد ولد عتیق احمد اور دیگر چار ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ان پر رکھا ڈھائی لاکھ کا انعام بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے ان پانچوں ملزمان کے خلاف انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ گورنر کی سفارش کے بعد محکمہ داخلہ نے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ جس میں اسد احمد ولد عتیق احمد، ارمان، غلام، گڈو مسلم اور صابر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Umesh Pal murder عتیق احمد کے بھائی کی مدد کرنے کے الزام میں جیل گارڈ سمیت دو افراد گرفتار

بتادیں کہ عتیق احمد اس وقت احمد آباد کی سابرمتی جیل میں گزشتہ چار سال سے اپنی سزا کاٹ رہے ہیں اور انہیں ہائی سیکیورٹی بیرک میں بھی رکھا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اتر پردیش پولس انہیں ٹرانسفر وارنٹ کے ساتھ گرفتار کرنے کی کارروائی کرے گی۔ احمد آباد سابرمتی سنٹرل جیل کے انچارج ایس پی جے ایس چاوڈا نے بتایا کہ عتیق احمد اس وقت سابرمتی جیل کی ہائی سیکورٹی بیرک میں بند ہیں۔ اتر پردیش پولیس کی طرف سے ابھی تک جیل محکمہ سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.