پریاگ راج: اُمیش پال قتل معاملہ میں پولیس نے پیر کی صبح پریاگ راج میں ایک شوٹر کو انکاؤنٹر کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے جس شخص کا انکاؤنٹر کیا ہے، اس کا نام وجے چودھری عرف عثمان بتایا جارہا ہے۔ الزام ہے کہ عثمان نے سب سے پہلے امیش پال کو گولی ماری تھی۔ امیش پال قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق امیش پال جیسے ہی اپنی گاڑی سے باہر نکلتا ہے، اس پر فائرنگ شروع ہوجاتی ہے، اس دوران جو شخص سب سے پہلے امیش پال اور اس کے سرکاری گنر کو گولی مارتا ہے۔ اس شخص کو پولیس نے پیر کو ایک تصادم میں ہلاک کردیا۔ پولیس اور شرپسندوں کے درمیان یہ تصادم پریاگ راج کے کاندھیارہ تھانہ علاقے میں ہوا۔
-
#WATCH | Umesh Pal murder case | "Patient Usman was brought dead. We performed the examinations following which he was declared dead & the body was sent to the mortuary. He was shot..," says Dr Badri Vishal Singh, Emergency Medical Officer, Swaroop Rani Nehru Hospital, Prayagraj pic.twitter.com/a1WuTSyS49
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Umesh Pal murder case | "Patient Usman was brought dead. We performed the examinations following which he was declared dead & the body was sent to the mortuary. He was shot..," says Dr Badri Vishal Singh, Emergency Medical Officer, Swaroop Rani Nehru Hospital, Prayagraj pic.twitter.com/a1WuTSyS49
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 6, 2023#WATCH | Umesh Pal murder case | "Patient Usman was brought dead. We performed the examinations following which he was declared dead & the body was sent to the mortuary. He was shot..," says Dr Badri Vishal Singh, Emergency Medical Officer, Swaroop Rani Nehru Hospital, Prayagraj pic.twitter.com/a1WuTSyS49
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) March 6, 2023
ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم شوٹروں کی تلاش میں ان کے اصل مقام تک پہنچ تھی اور اس دوران پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی شوٹر عثمان عرف وجے چودھری نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس میں فائرنگ کرنے والے عثمان کو گولی لگ گئی۔ پولیس نے اسے علاج کے لیے ایس آر این اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے عثمان پریاگ راج کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ اس کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج تھے۔
-
कहा था ना कि मिट्टी में मिला देंगे !! उमेश पाल और संदीप निषाद पर पहली गोली चलाने वाला खूंखार हत्यारा उस्मान भी आज पुलिस मुठभेड़ में ढेर pic.twitter.com/kSaS5KJ8za
— Dr. Shalabh Mani Tripathi (@shalabhmani) March 6, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">कहा था ना कि मिट्टी में मिला देंगे !! उमेश पाल और संदीप निषाद पर पहली गोली चलाने वाला खूंखार हत्यारा उस्मान भी आज पुलिस मुठभेड़ में ढेर pic.twitter.com/kSaS5KJ8za
— Dr. Shalabh Mani Tripathi (@shalabhmani) March 6, 2023कहा था ना कि मिट्टी में मिला देंगे !! उमेश पाल और संदीप निषाद पर पहली गोली चलाने वाला खूंखार हत्यारा उस्मान भी आज पुलिस मुठभेड़ में ढेर pic.twitter.com/kSaS5KJ8za
— Dr. Shalabh Mani Tripathi (@shalabhmani) March 6, 2023
مزید پڑھیں:۔ Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے بیٹے سمیت پانچ مبینہ شوٹرز پر انعام میں اضافہ
امیش پال قتل کیس کا سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر ہے، اس میں ملزم وجے چودھری عرف عثمان کو پیدل آتے دیکھا گیا۔ آج امیش پال کے قتل کا 10 واں دن ہے۔ پریاگ راج پولس اور یوپی ایس ٹی ایف لگاتار چھاپے مار رہی ہے۔ اسی دوران اطلاع ملی کی پولیس نے امیش پال پر پہلی گولی چلانے والے وجے عرف عثمان چودھری کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا۔ اس سے قبل سرفراز نامی شخص بھی تصادم میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ فائرنگ کے ویڈیو میں وجے چودھری عرف عثمان کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے امیش پال کے شوٹروں پر انعام کی رقم بھی بڑھا کر ڈھائی لاکھ کر دی تھی۔ عثمان پر 50 ہزار روپے کا انعام تھا۔