یوکرین کے زاپوریزیا پاور پلانٹ پر حملے کے بعد صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو یورپ سے کارروائی کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ روس جوہری دہشت گردی کرنے والا ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ Russia is a Terrorist State Says Ukraine
انہوں نے کہاکہ یورپ کو اب بیدار ہونا چاہیے۔ یورپ کے سب سے بڑے جوہری مرکز میں آگ لگی ہوئی ہے۔ ابھی روسی ٹینک جوہری یونٹ پر گولہ باری کر رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ میں ان تمام یوکرینین افراد اور تمام یورپی افراد سے خطاب کرتا ہوں، جو ’چیرنوبِل‘ لفظ جانتے ہیں، جو جانتے ہیں کہ جوہری مرکز پر دھماکے کی وجہ سے کتنا نقصان ہوا تھا۔ یہ ایک عالمی آفت (مسئلہ) تھی۔ روس اسے دہرانا چاہتا ہے لیکن چھ گنا مشکل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو خبردار کرتے ہیں کہ کبھی کسی ملک نے نیوکلیئر پاور پلانٹس پر گولہ باری نہیں کی۔ بنی نوع انسان کی تاریخ میں پہلی بار کسی دہشت گرد ریاست نے جوہری دہشت گردی کی ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی تشہیرکاروں نے دنیا کو جوہری راکھ سے ڈھکنے کی دھمکی دی۔ یہ اب کوئی خطرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Fire at Europe's largest nuclear power plant یوکرین: یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ میں لگی آگ
انہوں نے کہا کہ ’ہمیں روسی فوجیوں کو روکنا چاہیے۔ اپنے رہنماؤں کو بتائیں کہ یوکرین کے پاس 15 جوہری یونٹس ہیں۔ اگر کوئی دھماکہ ہوگا تو یہ ہم سبھی کا خاتمہ ہوگا، یورپ کا خاتمہ۔ صرف یورپ کی فوری کارروائی سے ہی رک سکتی ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی علی الصبح روسی فوجیوں کے حملے میں ایک جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
(یو این آئی)