ETV Bharat / bharat

Russia Ukraine Crisis: جانسن نے یوکرین کے لیے مزید امداد کی اپیل کی - یوکرین اور روس کا تنازع

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین میں طویل جنگ کے بارے میں متنبہ کیا اور ساتھ ہی چار نکاتی منصوبے کا بھی خاکہ پیش کیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یوکرین کے پاس آخری وقت تک میدان جنگ میں رہنے کے لیے بہتر حکمت عملی ہو ۔Russia Ukraine Crisis

جانسن نے یوکرین کے لیے مزید امداد کی اپیل کی

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 2:09 PM IST

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین میں تنازع مزید گہرا ہو سکتا ہے اور اسی کے ساتھ مغربی ممالک سے کیف کے لئے مدد کا ہاتھ آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے ۔ مسٹر جانسن نے دی سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا’’ فی الحال وقت کا کردار بہت اہم ہے ۔ سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ کیا یوکرین روس کے مقابلے زیادہ تیزی سے اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے قابل ہو پائے گا؟ کیا اس کی جوابی کارروائی کی صلاحیت بڑھے گی؟ ہمارا کام یوکرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ‘‘۔UK PM Boris Johnson on ukraine crisis

انہوں نے یوکرین میں طویل جنگ کے بارے میں متنبہ کیا اور ساتھ ہی چار نکاتی منصوبے کا بھی خاکہ پیش کیا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یوکرین کے پاس آخری وقت تک میدان جنگ میں رہنے کے لیے بہتر حکمت عملی ہو ۔ اس منصوبے کے تحت یوکرین کی مالی مدد کرنا، ہتھیار وغیرہ فراہم کرنا، تکنیکی مدد فراہم کرنا، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا، یوکرین کی معیشت کو سہارا دینا اور یوکرین میں پھنسی تقریباً 25 میلین ٹن گندم کو باہر نکالنا بھی شامل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.