وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں معلومات دی کہ، 2 مئی سے شروع ہونے والے یو جی سی نیٹ امتحان کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
یو جی سی نیٹ امتحان 2 مئی سے 17 مئی تک ہونا تھا، اس سے قبل یہ امتحان دسمبر 2020 میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے 2021 میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اب ایک بار پھر یو جی سی نیٹ امتحان کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
قومی یٹسٹ ایجنسی نے ایک باضابطہ نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے۔ کووڈ 19 وبا کی موجودہ حالت کی وجہ سے امیدواروں اور امتحانات کے افسران کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یو جی سی نیٹ 2020 (مئی 2021) امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این ٹی اے نے کہا ہے کہ امیدواروں کو امتحان کی نئی تاریخوں کے بارے میں 15 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔