ETV Bharat / bharat

Uddhav Thackeray Quits as Maharashtra CM: ادھو ٹھاکرے نے استعفی کا کیا اعلان - Supreme Court refuses to stay floor test

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اھو ٹھاکرے نے اپنے عہدے اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے Uddhav Thackeray Quits as Maharashtra CM۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے حکم کو برقرار رکھتے ہوئے فلور ٹیسٹ پر مہر لگائی تھی۔ Floor Test in Maharashtra Assembly

Uddhav Thackeray quits as Maharashtra CM after Supreme Court refuses to stay Thursday’s floor test
ادھو ٹھاکرے نے قانون ساز کونسل کی رکنیت اور وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیا
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 10:28 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 10:04 AM IST

ممبئی: ادھو نے فلور ٹیسٹ سے قبل فیس بک لائیو کیا۔ فیس بک لائیو میں انہوں نے کہا کہ مجھے فلور ٹیسٹ سے مطلب نہیں ہے۔ میں وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں Uddhav Thackeray Quits as Maharashtra CM۔ انہوں نے قانون ساز کونسل کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفی کے بعد ٹھاکرے نے کہا کہ میرے پاس شیوسینا ہے اور اسے کوئی مجھ سے نہیں چھین سکتا۔ لائیو کے بعد ادھو ٹھاکرے راج بھون کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ گورنر کو اپنا استعفی پیش کریں گے۔

ادھو نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فلور ٹیسٹ کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ مطمئن ہیں کہ انہوں نے سرکاری طور پر اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد وہ آگے کی حکمت عملی بنانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کانگریس نے کابینہ چھوڑنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے فلور ٹیسٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مجھے پرواہ نہیں ہے کہ کس کے پاس کتنے نمبر ہیں'۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جس کو میں نے اوپر اٹھایا، انہوں نے ہی مجھے دھوکہ دیا۔ ان کو اوپر اٹھانا میرا گناہ ہے اور میں آج اس گناہ کی سزا بھگت رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی دکھ نہیں ہے۔ ادھو نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ شیوسینک سڑک پر آئیں۔

ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد سنجے راوت نے ٹویٹ کیا کہ یہ آزمائش کا وقت ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس ریاستی بی جے پی سربراہ چندرکانت پاٹل اور پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ مقننہ پارٹی کی میٹنگ کے لیے ممبئی کے تاج ہوٹل پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 30, 2022, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.