ETV Bharat / bharat

Two Youth Arrested From MP وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں گجرات پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے راہل کمار دویدی اور نریندر کشواہا نام کے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم مودی کو دھمکی دی تھی۔ Two Youth Arrested for Threatening PM Modi

وزیر اعظم مودی کو دھمکی دینے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 12:33 PM IST

بھوپال: گجرات پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے کے الزام میں مدھیہ پردیش کے چھتر پور سے راہل کمار دویدی اور نریندر کشواہا نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، بتا دیں کہ اس سے قبل بھی گجرات پولیس نے ایم پی کے ستنا سے دو افراد کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد آج پھر پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گجرات پولیس نے دیگر کئی مقامات پر چھاپے مار کر کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گجرات پولیس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے پی ایم مودی کو مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ میچ دیکھنے آئے لوگوں کو مبینہ خالصتان عسکریت پسندوں کے نام پر ملزمان نے گجرات کے لوگوں کو گھر پر رہنے کے لیے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھیج کر دھمکی دی تھی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ملزمین کی طرف سے پی ایم مودی کو مبینہ دھمکی آمیز پیغامات اور تبصرے مسلسل بھیجے جا رہے تھے، اس معاملے میں احمد آباد سٹی کرائم برانچ نے پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات کو ٹریس کیا اور ان کی جانچ کی۔ احمد آباد سٹی کرائم برانچ دھمکیوں کی شکایت کے بعد ہی الرٹ موڈ پر آ گئی تھی، جس کے بعد گجرات پولیس نے ملک کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، اس دوران مدھیہ پردیش کے کچھ لوگ بھی اس معاملے میں شک کے دائرہ میں آگئے۔ فی الحال گجرات پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Death Threat To PM Modi وزیر اعظم نریندر مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی

گجرات سائبر کرائم نے مدھیہ پردیش کے دو افراد کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے لوگوں کو مبینہ خالصتان عسکریت پسندوں کے نام پر دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں راہل کمار دویدی اور نریندر کشواہا شامل ہیں، اس کے علاوہ سائبر کرائم نے دونوں افراد سے 168 سم کارڈ اور چھ موبائل فون بشمول پانچ راؤٹر اور 11 سم باکس ضبط کیے ہیں۔ فی الحال احمد آباد سائبر کرائم نے دونوں ملزمین کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.