ETV Bharat / bharat

Chandigarh Girls Hostel MMS چنڈی گڑھ یونیورسٹی معاملہ میں دو وارڈن معطل، چھ دن کے لئے کلاس بند - چنڈی گڑھ یونیورسٹی وائرل ویڈیو

چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اور یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے کو دبانے کی کوشش نہ کرے۔ بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے چھ دن کے لیے کلاس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔Protest Against Objectionable Videos

چنڈی گڑھ یونیورسٹی معاملہ میں دو وارڈن معطل

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 10:40 AM IST

شملہ: موہالی کی چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں ویڈیو لیک ہونے کے معاملے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل کی دو وارڈنز کو معطل کر دیا ہے۔ ان میں سے ایک وارڈن وائرل ویڈیو میں نظر آرہی ہیں، جو ملزم طالبہ کو ڈانٹ رہی تھیں۔ وہیں کلاسز کو چھ دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ملزم طالبہ کے مبینہ بوائے فرینڈ سمیت دو لوگوں کو شملہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس اس لڑکے کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ چنڈی گڑھ لے گئی ہے۔ ایک ملزم نوجوان شملہ کے روہڑو کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرے کا تعلق تھیوگ کے علاقے سے ہے۔ سنی مہتا لڑکی کا مبینہ بوائے فرینڈ ہے جسے پنجاب پولیس نے چنڈی گڑھ یونیورسٹی ویڈیو لیک کیس میں حراست میں لیا ہے۔ اس معاملے میں 31 سالہ رنکج ورما کو بھی پنجاب پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اور یونیورسٹی انتظامیہ اس معاملے کو دبانے کی کوشش نہ کرے۔ بڑھتے ہوئے ہنگامے کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے چھ دن کے لیے کلاس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے ایک طالبہ کا دعویٰ ہے کہ ملزم طالبہ نے تقریبا 60 لڑکیوں کے نہانے کا ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Protest Against Objectionable Videos چندی گڑھ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے ہماچل پولیس سے تعاون مانگا ہے۔ ڈی جی پی سنجے کنڈو سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں موہالی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اس سلسلے میں کارروائی کریں۔ ریاستی پولیس اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، جو بھی قصوروار ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی نے بھی اس پورے معاملے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق دیگر طالبات کی قابل اعتراض ویڈیوز شوٹ کرنے کی بات سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ کسی بھی طالبہ کی کوئی ویڈیو قابل اعتراض نہیں پائی گئی، سوائے ایک لڑکی کی جانب سے بنائی گئی نجی ویڈیو کے جو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.