ETV Bharat / bharat

Beating Up Passenger In Train ٹرین میں مسافر کی پٹائی کرنے کے معاملے میں دو ٹی ٹی ای معطل

author img

By

Published : Jan 6, 2023, 9:55 PM IST

Updated : Jan 6, 2023, 10:33 PM IST

لوک مانیہ تلک ٹرمینل سے جے نگر جانے والی 11061 پون ایکسپریس کی جنرل بوگی میں سفر کرنے والے مسافر اور ٹی ٹی ای کے درمیان جھگڑے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریل انتظامیہ نے مسافر کی پٹائی کرنے والے ٹی ٹی کو معطل کر دیا گیا۔Two Ticket Collectors Suspended

Etv Bharat
Etv Bharat

سمستی پور: ریلوے انتظامیہ نے بہار میں ایسٹ سینٹرل ریل کے سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ریل ٹکٹ انسپکٹر ( ٹی ٹی ای )گوتم کمار پانڈے اور نریش کمار کو پون ایکسپریس ٹرین میں ایک مسافر کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا ہے۔ ریلوے کے سرکاری ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ لوک مانیہ تلک ٹرمینل سے جے نگر جانے والی 11061 پون ایکسپریس کی جنرل بوگی میں سفر کرنے والے مسافر اور ٹی ٹی ای کے درمیان جھگڑے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ 2 جنوری کو پیش آنے والے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریل انتظامیہ نے مسافر کی پٹائی کرنے والے ٹکٹ انسپکٹر (ٹی ٹی ای )گوتم کمار پانڈے اور نریش کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 2 جنوری کو سمستی پور-مظفر پور ریل سیکشن کے ڈھولی اسٹیشن کے قریب، سمستی پور ریل ڈویژن کے دونوں معطل ٹی ٹی ای پون ایکسپریس ٹرین کی جنرل بوگی میں مسافروں کا ٹکٹ چیک کر رہے تھے اسی درمیان اوپر سیٹ پر بیٹھے ایک مسافر سے ٹی ٹی ای نے جب ٹکٹ دکھانے کو کہا تو دونوں کے مابین کہا سنی ہوگئی۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ دونوں ٹی ٹی ای نے مسافر کو سیٹ سے نیچے کھینچ کر اسے مارنا شروع کر دیا۔ بعد میں کچھ مسافروں کی مداخلت کے بعد معاملے کو پرسکون کیا گیا۔ ڈھولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے کے بعد پولیس زخمی مسافر کو لے گئی۔ اس دوران ٹرین میں سوار ایک مسافر نے پورے واقعہ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ڈویژنل ریل منیجر آلوک اگروال نے دونوں ٹی ٹی ای کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ اس کے بعد دونوں ریلوے ٹکٹ انسپکٹرز کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹرین میں مسافر کی پٹائی کرنے کے معاملے میں دو ٹی ٹی ای معطل

یہ بھی پڑھیں: Passenger Died In Train چلتی ٹرین میں لوہے کی سلاخ مسافر کی گردن میں گُھس گئی

یو این آئی

Last Updated : Jan 6, 2023, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.