بدھ کی صبح کوتوالی سیکٹر 58 نوئیڈا اتر پردیش کے علاقے میں مارننگ واک پر نکلے لوگوں سے موبائل لوٹنے والے بدمعاشوں کی پولیس سے مڈبھیڑ ہوئی۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک شرپسند زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ایک شرپسند کو موقع پر گرفتار کیا جبکہ دوسرے کو کمبنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے شرپسندوں سے چار موبائل فون ، بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل ، طمنچہ ایک زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔
معلومات کے مطابق بدھ کی صبح کوتوالی سیکٹر 58 پولیس ریڈیسن ہوٹل کے قریب سیکٹر 56 میں چیکنگ کر رہی تھی۔
اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک آتے دیکھے گئے۔
جب پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ بھاگنے لگے۔
پولیس کے تعاقب کرنے پر شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس پر پولیس کی جوابی فائرنگ میں شرپسندوں میں سے ایک کی ٹانگ میں چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گیا۔
پولیس نے سیکٹر 56 کے سروس روڈ پر ہونے والے ایک مقابلے میں ایک شرپسند کو گرفتار کیا ہے۔
زخمی بدمعاش کی شناخت روہت جاٹو ساکن گاؤں مورنا ،نوئیڈا کے طور پر کی گئی ہے جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسی وقت دوسرے شرپسند سدھارتھ شرما کو بھی پولیس نے کومبنگ کے دوران گرفتار کیا ہے۔
نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ مارننگ واک پر صبح نکلے لوگوں سے گرفتار شرپسند اسلحہ کے زور پر موبائل فون لوٹتے تھے.
بعد میں یہ لوگ لوٹے ہوئے موبائل فون دوسرے لوگوں کو سستے داموں میں فروخت کرتے تھے۔
شرپسندوں کے قبضے سے چار موبائل فون ایک پستول 315 بور ایک زندہ کارتوس اور بغیر نمبر پلیٹ کی ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
تفتیش کے دوران یہ معلومات موصول ہوئی ہیں کہ شرپسندوں کے خلاف درجنوں مقدمات پہلے ہی درج ہو چکے ہیں۔