غیر قانونی طریقے سے زمین کی کھدائی کرکے اور اسے دوسری جگہ لے جانے والوں کے خلاف بڈگام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹپر اور ایک جے سی بی کو سیز کیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص اطلاع پر انہوں نے کارروائی کی اور خانصاحب کے گنڈ علی نائک علاقے میں دو افراد سمیت دو ٹپر اور جے سی بی کو ضبط کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد غیر قانونی طریقے سے سرکاری اراضی کی کھدائی کررہے تھے۔
ضبط کی گئی گاڑیوں کا رجسٹریشن نمبر JK13P-0101, JK02Q-8971 ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت گنڈ علی نائک کے اشفاق احمد اور پٹن پورہ بڈگام کے عمر خان کے طور پر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: میرگنڈ علاقے میں انہدامی کارروائی
پولیس نے مزید بتایا کہ انہوں نے معاملے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔