ETV Bharat / bharat

Road Accident In Peddapalli: تلنگانہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک - پداپلی میں دردناک سڑک حادثہ

ضلع پداپلی میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔Road Accident In Peddapalli

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 2:13 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کی کٹارم روڈ کے قریب بدھ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے ٹو وہیلر کو ٹکر دے دی۔ مہلوکین کی شناخت 48سالہ کمارا سوامی اور40سالہ پی وملا کے طورپر کی گئی ہے۔ Two people killed in road accident at Peddapalli

پولیس کے مطابق کھانسائی پیٹ کے رہنے والے یہ دونوں حیدرآباد سے اپنے آبائی گاوں کو واپس ہورہے تھے کہ عقبی سمت سے ان کی بائیک کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ یہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی، جس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نامعلوم گاڑی سوار کی تلاش کررہی ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

یو این آئی

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Bareilly: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.