کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات مہم چلائی اور اس مہم میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مشتاق احمد کی سربراہی میں تھانہ لال پورہ کی ٹیم نے کرسن لولاب میں ناکہ بندی کی اور اس دوران ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے ممنوعہ منشیات کی کثیر مقدار برآمد ہوئی جس میں کوڈین کی 450 بوتلیں تھیں۔ Kupwara police found 450 bottles of Codeine
مزید پڑھیں:۔ Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش گرفتار
پولیس نے مذکورہ گاڑی میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت مدثر احمد شاہ ولد مرحوم محمد عبداللہ شاہ کے طور پر کی گئی ہے اور اسر احمد شاہ ولد امان اللہ شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزم درپورہ لولاب کے رہائشی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں نے ممنوعہ منشیات کو دیگر ریاست سے جموں و کشمیر میں منگوائی تھی اور وہ منشیات فروخت کرنے کے لیے اپنی رہائش گاہ لے جا رہے تھے۔
پولیس نے سیکشن 8/21، 29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت تھانہ لال پورہ میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور اس معاملہ میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔