امرتسر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے امرتسر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دو پاکستانی دراندازوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے دو کلو 760 گرام ہیروئن ودیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ Pakistani Infiltrators Arrested at International Border
بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے اتوار کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کر رہے دو افرادکو سیکورٹی فورسز نے سرحد پر خاردار تار کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ BSF on Pakistani Infiltrators
گرفتار افراد کی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے ممنوعہ ہیروئن کا ایک پیکٹ (کل وزن - تقریباً 2.760 کلوگرام)، 40 روپے کی پاکستانی کرنسی، ایک سم والا موبائل فون، دو چمڑے کی جیکٹس، دو کپڑے کی جیکٹس، ایک ٹوپی، دو شالیں اور چار چابیاں برآمد ہوئیں۔
یو این آئی