ETV Bharat / bharat

جنوبی کشمیر: قاضی گنڈ میں دو غیر مقامی افراد اسلحہ سمیت گرفتار - سیکورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں گذشتہ شام دو غیر مقامی افراد کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں دو غیر مقامی افراد سے اسلحہ بر آمد

author img

By

Published : Mar 6, 2021, 12:35 PM IST

Updated : Mar 8, 2021, 12:39 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں جواہر ٹنل کے نزدیک جمعے کی شام سکیورٹی فورسز نے ایک سینٹرو گاڑی زیر نمبر JK04- 9750 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی تحویل سے ایک پستول اور 20 گولیاں بر آمد کی گئیں۔

گرفتار شدگان کی شناخت محمد دانش صدیقی ولد شمشاد صدیقی اور محمد نوشاد ناوی ولد محمد یونس ناوی ساکنان اترپردیش کے بطور ہوئی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے اور گرفتار شدگان کی مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2021, 12:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.