ETV Bharat / bharat

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اندوہناک حادثہ، دو ہلاک - ramban

جموں سرینگر قومی شاہراہ (این ایچ 44) پر پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:19 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی درمیانی شب آلٹو کار (جے کے 14 اے/ 9978) رامبن سے ادھمپور کی جانب جارہی تھی کہ ناشری - چہنی ٹنل کے گیٹ نمبر 16 سے کار ٹکراکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا شخص شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت بٹو کمار شرما (40) اور سدیش کمار (28) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی کی پہچان گنیش گوتم (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں لوگوں کا تعلق ضلع رامبن سے ہی ہے۔

مقامی لوگوں نے حادثے کے بعد تینوں لوگوں کو سب ضلع ہسپتال چہنی میں علاج کے لیے منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کر دی جائے گی تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.