ETV Bharat / bharat

Sopore Encounter: سوپور انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک - سوپور انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بومئ میں کل رات شروع ہوئے انکاونٹر میں جیش محمد کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہے جس کے بعد انکاونٹر ختم ہوگیا۔ Two Jaish Militant killed in Sopore encounter

سوپور انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک
سوپور انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 8:09 AM IST

Updated : Sep 1, 2022, 10:38 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بومئ میں کل رات شروع ہوئے انکاونٹر میں جیش محمد کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ اس تصادم میں جیش محمد تنظیم سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا اور جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ان کی پہچان محمد رفیع ساکنہ سوپور اور کیسر اشرف ساکنہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق محمد رفیع کو قبل ازیں دو بار پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور کل وہ بومئ جڑھت میں تصادم کے دوران ہلاک ہوگیا۔

سوپور انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر کے بومئی سوپور گاوں میں بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم میں ایک عام شہری گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے اوراُس کی حالت ہسپتال میں مستحکم بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بومئی سوپور علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: landslide in Bandgam: بڈگام میں لینڈ سلائیڈ سے دو افراد کی موت

انہوں نے کہا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری جس کی شناخت علی محمد گنائی ولد عبدالحد گنائی ساکن بومئی کے بطور ہوئی ہے گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عام شہری کی ٹانگ میں گولی پیوست ہوئی ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے۔

Last Updated : Sep 1, 2022, 10:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.