ETV Bharat / bharat

Hindu Sisters Donated Land: دو ہندو بہنوں نے چار بیگھہ کی زمین عیدگاہ کو عطیہ کی

کاشی پور میں ایک ہندو خاندان نے اپنی زمین کا بڑا حصہ عیدگاہ کے لئے عطیہ کیا۔ ہندو خاندان کی دو بہنوں نے اپنی چار بیگھہ کی زمین عیدگاہ کو دے کر ملک میں ہندو مسلم بھارئی چارے کی مثال پیش کی۔ Two Hindu sisters donated 4 bighas land

دو ہندو بہنوں نے چار بیگھہ کی زمین عیدگاہ کو عطیہ کی

author img

By

Published : May 4, 2022, 12:48 PM IST

کاشی پور، اتراکھنڈ: حالیہ دنوں میں ملک میں ہندو مسلم بھارئی چارہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے ملک کی فضا کو خراب کرنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں، لیکن ریاست اتراکھنڈ کے ضلع کاشی پور سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال کو قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں ایک ہندو خاندان کی دو بہنوں نے اپنی چار بیگھہ کی زمین کو عیدگاہ کے لیے عطیہ کیا۔ Two Hindu sisters donated 4 Gighas Land to Eidgah Committee In Kashipur

آپ کو بتا دیں کہ اپنے مرحوم والد کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے ان دونوں بہنوں نے عیدگاہ کی توسیع کے لیے چار بیگھہ زمین کو عطیہ کر کے نہ صرف بیٹی ہونے کا فرض ادا کیا بلکہ ہندو مسلم بھائی چارے کی نئی مثال پیش کی ہے۔ لالہ برجنندن پرساد رستوگی کے خاندان کے پاس کاشی پور کے عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب زرعی زمین ہے۔ یہ زمین کھاتہ نمبر 827(1) اور (2) کا تقریباً چار بیگھہ عیدگاہ کی حدود سے متصل ہے۔ 25 جنوری 2003 کو برجنندن رستوگی نے اپنی موت سے قبل یہ زمین عیدگاہ کے لیے عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن یہ زمین ان کی دو بیٹیوں سروج رستوگی اور انیتا رستوگی کے نام تھی۔

برجنندن پرساد رستوگی نے اپنی خواہش کا اظہار سابق ایم پی ستیندر چندر گوڈیا سے کیا تھا۔ برجنندن کے عیدگاہ کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ بہت گہرے تعلقات تھے۔ وہ ہر سال عیدگاہ کے لیے چندہ بھی دیا کرتے تھے۔ برجنندن کی موت کے بعد جب دونوں بہنوں کو اپنے والد کی خواہش کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے بھائی راکیش رستوگی کی مدد سے کمیٹی کے صدر حسین خان سے رابطہ کیا اور عیدگاہ سے متصل زمین عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس وقت سروج کا خاندان میرٹھ میں رہتا ہے اور انیتا کا خاندان دہلی میں رہتا ہے۔ دونوں کی رضامندی پر سروج کے شوہر سریندر ویر رستوگی اور بیٹے ویر رستوگی کے ساتھ ساتھ انیتا رستوگی کے بیٹے ابھیشیک رستوگی کاشی پور پہنچے اور معززین کی موجودگی میں زمین کی پیمائش کروائی اور عیدگاہ سے متصل زمین، عیدگاہ کمیٹی کو عطیہ کر دی۔ کمیٹی نے زمین پر باؤنڈری بنانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.